چیف جسٹس کا سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں : ترجمان سپریم کورٹ، انکوائری کیلئے ایف آئی اے، پی ٹی اے دیگر کو احکامات جاری

Jan 20, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے ترجمان نے چیف آصف سعید خان کھوسہ کے سوشل میڈیا پر اکائونٹس کی تردید کردی ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بک، ٹیوٹر یا کسی بھی سوشل میڈیا سائٹ پر کوئی اکائونٹ یا آئی ڈی نہیں ہے چیف جسٹس نے اپنے جعلی اکائونٹس کی انکوائری کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزیدخبریں