سانحہ ساہیوال ظلم، پولیس نظام بہتر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے: شہباز شریف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہبازشریف نے ساہیوال میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت واقعہ کی اعلی سطح تحقیقات کرائے تاکہ اصل محرکات کا پتہ چل سکے۔ انہوں نے کار سواروں کے ساتھ ہونے والے واقعہ کو انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال کھلی ظلم وبربریت ہے۔پنجاب میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ ولیس عوام کی محافظ ہے لیکن اس کے ہاتھوں اس قسم کے واقعات سرزد ہونے سے عوام کے اس پر اعتماد متزلزل کردیتے ہیں۔ پولیس نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ساہیوال میں کار پر فائرنگ اور ہلاکتوں کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرانے اور ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ نے پورے پاکستان کو دہلا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...