لاہور(سپورٹس ڈیسک )ا آسٹریلوی فاسٹ بائولر جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہو گئے، ان کی جگہ ویسٹرن آسٹریلین فاسٹ بائولر جیئے رچرڈسن کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری سے شروع ہو گا۔ آسٹریلین فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ بیکلے کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے ہیزل ووڈ کی کمر میں سوجن ہے، سکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ سٹریس فریکچر میں مبتلا ہیں اسلئے وہ سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ہیزل ووڈ کو بھارت کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز سے آرام کا موقع دیا تھا۔