لاہور(سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک سربین سٹار نوواک جوکووک، رافیل نڈال، کائی نیشکوری، میلوس رائونک، ڈینل مدودوف، پبلو کارینو بسٹا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سرینا ولیمز، سیمونا ہالپ، میڈیسن کیز، ایلینا سویتولینا، گربین مگروزا، نائومی اوساکا اور سیواستووا پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوکرینی کھلاڑی ڈیانا 6-2 اور 6-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، عالمی نمبر ایک رومانوی کھلاڑی نے وینس ولیمز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور اب اگلے رائونڈ میں انہیں سرینا کا چیلنج درپیش ہو گا، امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز نے جرمن کھلاڑی ایلیز مرٹنز کو شکست فاش سے دوچار کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے چینی کھلاڑی شوئی زینگ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جاپان کی نائومی اوساکا بھی حریف کھلاڑی کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں، اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا نے ٹیمیا کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
آسٹریلین اوپن :جوکووک، نڈال، نیشکوری، رائونک کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی
Jan 20, 2019