کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد

Jan 20, 2019

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کمی عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے فوری قانون سازی کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی،اس حوالے سے صوبے بھر میں فوری ایمر جنسی ناقض کی جائے ۔یہ ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ کم عمری کی شادیوںکی روک تھام کیلئے فوری طور پر قانون سازی کی جائے۔شادی کی کم از کم عمر 18سال مقرر کی جائے ۔پنجاب کے بعض اضلاع میں چھوٹی عمر میں ہی لڑکیوں کی شادی کا رواج عام ہے۔چھوٹی میں شادی کی وجہ سے بیشترشادیاں کامیاب نہیں ہوتی ۔جبکہ لڑائی جھگڑے بھی معمول کی بات بن جاتے ہیں ۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس حوالے سے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافض کی جائے ۔

مزیدخبریں