غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی نے احیائے دین کا فریضہ سر انجام دیا: محمد علی قادری

Jan 20, 2019

لاہور ( پ ر) گلشن دائود سکیم مناواں کی جامع مسجد معصومیہ میں جلسہ منعقد ہوا سیدنا غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی کی سیرت پر خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی جمیعت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری نے کہا کہ حضرت سیدنا غوت اعظم نے حقیقت میں اسلام زندہ کیا آپ کے واغط حسنہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ مستفید ہوئے اور آپ بڑے سخی بھی تھے، آپ رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی کا یہ واقعہ بھی مشہور ہے کہ آپ اپنے انتہائی غریب مرید کے ہاں تشریف لے گئے تو آپ نے وہاں جا کر اپنے مریدوں سے کہا کہ تمہاری خواہش تھی کہ میں تمہارے نذرانے قبول کروں آج میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ نذرانے پیش کرو تو مریدوں نے بے انتہا نذرانے پیش کیے نقدی کے علاوہ جانور بھی پیش کیے آپ نے تین دن وہاں قیام فرمایا اور وہ سب کچھ اپنے غریب مرید کو دے دیا ۔

مزیدخبریں