زکوٰۃ مال کو پاک معاشرے کی فلاح و بہبود کا ذریعہ ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع محمدی اہلحدیث فردوس پارک سنت نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں زکوٰۃ کا نظام کائنات کا دولت کی منصفانہ تقسیم کا بہترین نظام ہے۔ کیونکہ خالق کائنات نے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے جو نظام زندگانی عطا فرمایا ہے اس پر صحیح طریقے سے عمل پیرا ہونے سے مال پاک اور معاشرے سے نفرت و کدورت جرائم دولت کی اونچ نیچ انانی محرومیاں دور ہو جاتی ہیں اور خیر و برکت اور رحمت کا نزول ہوتا ہے۔ ہر صاحب ثروت اگر اپنے حصے کی زکوٰۃ اللہ کریم کے رائج کردہ احکامات کے مطابق ادا کرے تو یہ بات پورے یقین اور وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ معاشرہ مثالی بن جائے۔ حضرت عمرؓ کے دور حکومت میں کوئی شخص زکوٰۃ لینے والا بھی نہ تھا ہر طرف خوشحالی اور امن کا دور دورہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...