لاہور (پ ر) فاطمہ میموریل کالج آف ڈینٹسٹری نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات برائے بی ڈی ایس (فرسٹ پروفیشن)منعقدہ نومبر/دسمبر2018 میں پنجاب بھر کے تمام ڈینٹل کالجوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اس کے طلبا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی تین پوزیشنوں پر برا جمان رہے۔پوزیشن ہولڈر کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ پہلی پوزیشن حسان حفیظ شیخ اور ارحا وجاہت، دوسری پوزیشن نیہا فیاض او ر ظریش اقبال نے حاصل کی۔