اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم ظفر اﷲ جمالی کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری یحییٰ منور انتقال کر گئے۔ ان کو اسلام آباد میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم یحییٰ منور کی رسم قل پیر کو ان کے مکان ای سیون گومل روڈ مکان نمبر 62 میں ادا کی جائے گی۔ دعا نماز عصر کے بعد ہو گی۔ یحییٰ منور سابق وزیراعظم ظفر اﷲ جمالی کے پولیٹیکل سیکرٹری بھی رہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔ مرحوم کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی بھی رہیں ان کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ یحییٰ منور کی نماز جنازہ میں نیب کے سابق چیئرمین چودھری قمر زمان‘ چودھری وجاہت حسین اور کثیر تعداد میں دوسرے افراد نے شرکت کی۔