باہتر نلہ میں سوئی گیس کی بندش نے صارفین کو ناکوں چنے چبوا دئیے

Jan 20, 2019

باہتر (نامہ نگار) چند روز سے علاقہ نلہ کے سینکڑوں دیہاتوں میں صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کی مکمل طور پر بندش کے نتیجے میںعلاقہ بھر کے ہزاروں مردو خواتین کی طرف سے موجودہ حکومت کو اپنے اپنے انداز میں بھر پور طریقے سے کُوسنے کا قصہ زبانِ زدِ عام ہے معززین علاقہ حاجی افتخار احمد خان،حاجی اعظم اقبال خان، شیخ عادل خورشید،چوہدری محمد عظیم اور دیگر سینکڑوں افراد سوئی گیس کی موجودہ لوڈ شیڈنگ کو ضلع اٹک کے ہر دلعزیز عوامی لیڈر اور فرزندِ علاقہ نلہ ایم این اے میجر طاہر صادق کے بُغض میں باہتر میں رکھی گئی بے نام کھلی کچہری کا سبب قرار دے رہے ہیں معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ کچہری سے چند روز قبل جان بُوجھ کر علاقہ مکینوں کو تنگ کیا جا رہا ہے جبکہ یہ سلسلہ اتوار کے بعد ختم کر دیا جائے گا اِس کا ایک واضح ثبوت یہ بھی ہے کہ سوئی گیس کی بندش کے دوران سینکڑوں کالیں کرنے کے باوجود واہ کینٹ آفس کے انچارج فون تک اٹینڈ کرنا گوارہ نہیں کرتے متذکرہ بالا معززین سمیت علاقہ نلہ میں سوئی گیس کے ہزاروں صارفین نے وفاقی وزیر پٹرولیم حاجی غلام سرور خان اور جی ایم اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

مزیدخبریں