کھنڈا گروپ کی ضلع اٹک کی سیاست میں منفرد پہچان ہے، سجاد چوہان

Jan 20, 2019

پنڈی گھیب (نامہ نگار )کھنڈا گروپ کے ترجمان سجاد چوہان نے کہا ہے کہ کھنڈا گروپ ایک خاندان کا نام ہے جسکی ضلع اٹک کی سیاست میں منفرد پہچان ہے ملک اللہ یار خان مرحوم نے اس گروپ سے منسلک ہر شخص کی سیاسی و اخلاقی تربیت کی جس کے بل بوتے پر آج کھنڈا گروپ کا ہر ورکر کبھی کسی شخصیت کی کردار کشی میں ملوث نہیں پایا جائے گا عام انتخابات میں شکست کے بعد کھنڈ اگروپ کی سیاست ختم ہو جانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے آشنا نہیں ملک اللہ یار خان مرحوم اور انکے صاحبزادگان کیساتھ عقیدت و احترام کا رشتہ ہے ہار جیت سیاست کا حصہ ہے سیاسی میدانوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے والوں میں مفاد پرستی کا عنصر ہوتا ہے مگر کھنڈا گروپ لجپالوں اوروفا نبھانے والوں کا دوسرا نام ہے شرافت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں کھنڈا گروپ کی سیاست کا مقصد صرف وطن عزیز پاکستان کی بقاء اورعلاقے کی فلاح و بہبود ہے اور اسکے رخ کا تعین عام ورکر کرتے ہیں ایم این اے ملک اعتبار خان ،ملک شہریار خان اور ملک فیصل یار خان کی قیادت میں کھنڈا گروپ آئندہ بھی علاقائی سیاست میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا ۔

مزیدخبریں