کیلیفورنیا(آن لائن)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی بارش اور برفباری سے نظام زندگی شدید متاثر ہے۔ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی، آسٹریا سمیت یورپ میں شدید سردی۔ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں سال نو کی پہلی برفباری نے موسم خوشگواربنادیا تاہم آسٹریلیا میں گرمی کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں برفانی طوفان اور بارش نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کررکھاہے۔ 1939 کے بعد سڈنی میں ریکارڈ گرمی پڑی ہے۔کئی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔گرمی کی ایک اور لہر کے بارے میں محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔