بھلوال (نامہ نگار) نون فیملی کے چشم و چراغ ملک ظہور حیات نون جو گذشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے، انکو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں، سسکیوں کیساتھ آبائی قبر ستان نور پور نون میں والد اور بھائیوں کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں جسٹس عطاء محمد بندیال، ایم پی اے صہیب بھرتھ، چیئرمین بلدیہ ملک صفدراقبال اور ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد سمیت نون انڈسٹریز کے اعلیٰ افسران اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی۔ مرحوم کیلئے قرآن خوانی گیارہ بجے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا بارہ بجے ہوگی۔ ملک ظہور حیات نون سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کے بیٹے، سابق وفاقی وزیر ملک نور حیات خان نون، مرحوم صنعتکار اور مقامی سیاسی رہنما ملک منظور حیات خان نون کے بھائی جبکہ ملک پرویز حیات نون کے والد گرامی اور سابق ایم این اے ملک عدنان حیات نون اور ملک سلمان حیات نون کے تایا تھے۔
بھلوال : ملک ظہور حیات نون سپردخاک، نماز جنازہ میں جسٹس عطاء محمد بندیال سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت
Jan 20, 2019