لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور کے علاقے و سن پورہ میں بزم چوراہی حلقہ شاد باغ کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ محفل ذکرحبیب صلی اللہ علیہ وسلم وجشن غوث الوری سے خطاب کرتے ہوئے سیدمحمدکبیر علی شاہ گیلانی مجددی کاکہنا تھا پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران ریاست مدینہ کے قیام،مہنگائی ختم کرنے اورملکی دولت لوٹنے والوں سے قومی دولت واپس لینے کے وعدے کیے تھے جنہیں پورا کرنے کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک گندم میں خودکفیل ہونے کے باوجود آٹے کے بحران کا سامنا کررہا ہے حکمران مہنگائی پر قابو نہ پاسکے تو عوام کا ان پراعتماد نہیں رہے گا۔ سیدمحمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل کملی والے سے وفاداری کے سوا کسی اور نظام میں نہیں حکمرانوں کی سمت مدینہ کے تاجدارکی طرف رہی توان کی حمایت کریں گے اگر ماضی کے حکمرانوں جیسا طرز حکمرانی اپنایا توکھل کر مذمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی وعریانی کے خلاف جاری تحریک کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے ۔
حکمران انتخابی وعدے پورے ‘ عوام کو ریلیف دیں:پیر کبیرعلی شاہ
Jan 20, 2020