ٹیوٹا کا فیڈمک کے سپیشل زونز میں صنعتوں کو تربیت یافتہ افراد فراہم کرنے کیلئے ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

Jan 20, 2020

فیصل آباد (پ ر) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی ( فیڈمک)کے سپیشل اکنامک زونز میں لگنے والی صنعتوں کو تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کے لئے ٹیوٹا کے اشتراک سے تربیتی ادارہ قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے چیئرمین ٹیوٹا علی سلیمان صدیق سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر یہ طے پایا کہ فیڈمک کی طرف سے ٹیوٹا کو سپیشل اکنامک زونز میں کلاسزکے آغاز کے نئے جگہ فراہم کی جائے گی اور ابتدائی طور پر انڈسٹریل الیکٹرونکس‘ میکنیکل‘ میگا ٹرکس‘ سول‘ چائینز لینگوئج اور کمپیوٹر کورسز میں داخلے کئے ائیں گے۔ میاں کاشف اشفاق کے مطابق جب تک فیڈمک کے قائم کردہ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی فکیلٹی تیار نہیں ہو جاتی ٹیوٹا کی طرف سے فکیلٹی کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں