4افغان باشندوں کیخلاف مقدمہ درج

پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)سکھیکی سے گرفتار 4افغانی باشندو کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ملزمان مقامی گارمنٹس مل میں کچھ دنوں سے رہائش پذیر تھے زرائع کے مطابق ملزمان کو حراست میں لیکرایف آئی اے کو متعدد بار مطلع کیا گیا مگر ایف آئی اے گوجرانوالہ نے ملزمان لینے سے انکار کر دیا ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہ جائیں اس لئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن