حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں اور انجمن تاجران کے تعاون سے جناح چوک بائی پاس سے دوآبہ نہر تک سڑک کے دونوں اطراف ٹف ٹائل لگانے کام شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا نے ٹف ٹائل لگا کر منصوبے کا آغاز کیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کمیونٹی اور بالخصوص دوکانداروں کی اس انفرادی کاوش سے انکا مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون، اجتماعی اور سماجی کاموں میں گہری دلچسپی کا عملی اظہار ہے۔