گجرات (نامہ نگار) ڈنگہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگاگجرات سے ڈنگہ روڈ تین سال سے ٹوٹ پھوٹ کو شکار ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گجرات سے ڈنگہ کا 30کلو میٹر کا فاصلہ کئی کئی گھنٹے میں طے ہو رہا ہے،جبکہ سڑک پر جگہ جگہ کھڈے گہرے ہو نے کی وجہ سے حادثات ہونا معمول بن چکاہے اور ان حادثات میں درجنوں لوگ اپنی زندگیوں اور سینکڑوں افراد شدید زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں،عاقہ کے لوگوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر جلد نئے سرے سے کی جائے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں۔