جناب فواد چوہدری کی نہ جانے کیا کایا کلپ ہوئی ہے کہ ٹریک ریکارڈ کے برعکس دانشمندانہ بیانات دینے لگے ہیں۔ حال ہی میں موصوف نے NAB اور FIA کو ختم کر کے ایک ادارہ بنانے کی تجویز دی ہے اور اس کے لئے دساور سے معقول قسم کی مثالیں بھی لائے ہیں‘ فرماتے ہیں کہ اکثر ملکوں میں وفاقی سطح پر صرف ایک مرکزی تفتیشی ایجنسی ہوتی ہے۔ مثلا امریکہ میں فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (FBI) اور بھارت میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) جیسی ایجنسیاں ہیں ۔ تجویز میں جان ہے اور ماحول بھی بنا ہوا ہے۔ کیوںنہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر بات آگے بڑھائی جائے!۔
ایک اچھی تجویز
Jan 20, 2020