لاہور(سپورٹس ڈیسک) سپینش لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں جہاں ریال میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، ریال میڈرڈ نے سیویلا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔اسپینش لیگ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں ، ریال میڈرڈ نے بار سلونا سے پہلی پوزیشن چھین لی،ریال میڈرڈ نے سیویلا کو دو،ایک سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئی۔دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی دیکھی گئی اور 57ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کی جانب سے کاسمیرو نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔میچ کے64ویں منٹ میں سیویلا کی جانب سے لوک ڈی جونگ نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر دیا ،5منٹ کے وقفے پر کاسمیرو نے ایک دفعہ پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ریال میڈرڈ کو برتری دلا دی،،میچ کے اختتام تک سیویلا کی ٹیم مزید کوئی گول نہ کر سکی اور ریال میڈرڈ نے دو،ایک سے میچ اپنے نام کیا۔
سپینش فٹبال لیگ: ریال میڈرڈ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن
Jan 20, 2020