حب کار ریلی ‘ٹشنا پٹیل ویمنز مقابلے میں فاتح قرار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) حب کار ریلی کا ساتواں ایڈیشن ہوا جس میں 20 کلومیٹر ٹریک پر50 کے قریب ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں ، پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی ریس کا آغاز ویمنز کیٹگری سے ہوا ،ٹشنا پٹیل نے ریس اپنے نام کی۔حب آف روڈ جیپ ریلی کے مقابلے ، بل کھاتے ٹریک اور دھول اڑاتی تیز ہوا میں ڈائیورزکا سخت امتحان ہوا ،گاڑیوں میں حفاظتی سامان مکمل نہ ہونے پر 20 گاڑیاں ڈس کوالیفائی قرار پائیں ۔ 20 کلومیٹر طویل ٹریک پر 50 کے قریب ڈرائیوروں میں مقابلے جاری ہیں۔ساتویں ایڈیشن کا آغاز ویمنز کیٹگری سے ہوا ، جس میں ٹشنا پٹیل فاتح ٹھہریں جبکہ اس موقع پر ایک گاڑی حادثے کا شکاربھی ہوئی۔حب آف روڈ جیپ ریلی میں صاحبزادہ سلطان اور رونی پٹیل بھی ایکشن میں ہیں جبکہ خواتین کی دفاعی چیمپئن سلمیٰ خان گزشتہ روز پریکٹس کے دوران گاڑی الٹ جانے کے باعث ریس میں شرکت نہیں کرسکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...