لاہور (سپورٹس سپورٹس)مصر کی ویمن بیس بال ٹیم پاکستاں آنے کی خواہش مند ہے۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے کیلئے مصربیس بال فیڈریشن نے رابطہ کیا ہے، لیکن اس کیلئے حکومت کا تعاون درکار ہے۔ مصر کی فیڈریشن کی جانب سے خط موصول ہوا ہے کہ وہ ویمن ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں۔ مصر کی ویمن ٹیم پاکستان آتی ہے تو یہ بڑی بات ہو گی ، لیکن مصر کی پیشکش کو قبول کرنے سے پہلے وہ تمام انتظامات کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ مصر کی ویمن ٹیم پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کیخلاف میچز بھی کھیلے گی۔