رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری مزید2افراد ہسپتال میں دم توڑگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک56پی کے رہائشی محمد بوٹا اور روجھان کے رہائشی محمد طارق کو ورثاء نے کالایرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں متاثرہ افراد طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اوردم توڑگئے ، اسی طرح2خواتین سمیت مزید4متاثرہ افراد جن میں تاج گڑھ کی رہائشی40سالہ خورشید بی بی، مڈدرباری کی رہائشی60سالہ صغراں بی بی، حسین آباد کا رہائشی70سالہ گل بہار اور کشمور (سندھ)کے رہائشی23سالہ محمدا سماعیل کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔