پنجاب اورخیبر پختونخواہ سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں سردی اور شدید دھندکا سلسلہ برقرار ہےجبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں دھند اورسردی کی شدت برقرار ہے ،دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہے۔ سردی اور شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔دھند کے باعث موٹر وے کو بھی مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق ڈرائیوروں کو گاڑی کی رفتار کم،اور فوگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہیوی گاڑیوں کو جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہے گا، ترجمان موٹروے کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے خانقاہ ڈوگراں، گوجرہ سے شام کوٹ سمیت موٹروے کے متعدد سیکشن عارضی طور پر بند کر دیئے گئے جبکہ قومی شاہراہ پر ٹھوکر ، موہلنوال، مانگا منڈی ، پھولنگر، جمبر، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ،چونیاں، چیچہ وطنی،کسوال، اور ملحقہ علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی رہی۔ شدید دھند کی وجہ سے ملک بھر میں چلنے والی ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔وادی کوئٹہ میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پشاور کا کم سے کم درجہ حرات ایک اورزیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ صوبہ بھر میں موسم سرد،خشک اور جزوی طور پر آبر آلود ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد و خشک اور کئی علاقوں میں ابر آلود رہے گا ۔صوبہ کے کئی میدانی وبالائی علاقوں میں رات کوگرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کراچی کے مطابق این 5 ہائی وے پر مختلف مقامات پر آج بھی دھند کا راج ہے ، سیکٹر سکھرخیرپور میں انڈس ہائی وے سیکٹرپرمیہڑ کے مقام پر 50 سے 60میٹر حد نگاہ ہے،ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران شمال مغربی بلوچستان میں دور دور تک جبکہ بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کاامکان ہے۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح اوررات کے اوقات میں دھندچھائی رہے گی۔ ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم خشک اور سردرہے گا.
ملک بھرمیں سردی کی لہرجاری، دھند نےڈیرے ڈال دئیے
Jan 20, 2020 | 10:58