اپوزیشن اشارہ کرے وزیراعظم بات کرنے کو تیار، حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی: نعیم الحق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ کینسر کی وجہ سے کئی ماہ سے زیر علاج تھا اس ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کروں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہنمائی میں حکومت مدت پوری کرے گی۔ تمام اقدامات آئین کے تحت اٹھائیں گے۔ سیاسی اکابرین میں موضوع پر بھی بات کریں آئین کو ملحوظ رکھیں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ عمران خان کی ایک ہی خواہش ہے سیاسی جماعتیں آئین کو سامنے رکھیں ہم آئین کے تحت ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ عمران خان نے قومی اسمبلی کیلئے پہلی تقریر دوستانہ رکھی تھی لیکن اپوزیشن کے احتجاج کے باعث عمران خان وہ تقریر کر نہ سکے۔ عمران خان قومی اسمبلی میں پہلی دوستانہ تقریر کر لیتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ اتحادیوں کے خدشات ایک حد تک بجا ہیں، انہیں بتائیں گے کہ ہمارے پاس پیسے کی کمی ہے حکومت نے جو بھی فیصلے کئے وزیراعظم کی مرضی شامل، کئی فیصلوں پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے۔ ہماری سیاست میں کچھ لو اور کچھ دو کا معاملہ رہتا ہے۔ نواز شریف کے معاملے میں ’’کچھ لو یا کچھ دو‘‘ کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔ چاہتے ہیں اپوزیشن ملکی ترقی اور خارجہ پالیسی میں تعاون کرے۔ وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہے اپوزیشن صرف اشارہ کرے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...