اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان دورے پر پہنچ گئیں۔ وہ غیرملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں۔ ایلس ویلز 22 جنوری تک پاکستان کا چار روزہ دورہ کریں گی۔ ایلس ویلز دورے میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملاقاتوں میں پاک‘ امریکہ تعلقات‘ افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ پاکستانی قیادت تنازعہ جموں و کشمیر‘ بھارتی غاصبانہ اقدامات کا معاملہ اٹھائے گی۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصاً امریکہ‘ ایران کشیدگی پر بھی گفتگو ہوگی۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ایلس ویلز مختلف معاملات میں پیشرفت پر بات چیت کریں گی۔
امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں
Jan 20, 2020