فلسطینی بھائیوں کی صہیونی قید سے آزادی ہماری اولین ترجیح ہے:اسماعیل حانیہ

دوحا (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے زندانوں میں قید فلسطینی بہنوں،بھائیوں اور تمام فرزندان ملت کی رہائی کے حماس کی اولین ترجیح ہے۔ حماس اس حوالے سے ہرسطح پر ہرممکن کوششیں جاری رکھے گی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی قید سے 17 سال بعد رہائی پانے والے فلسطینی علا ابو جزرنے سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قید سے تمام فلسطینی بہن بھائیوں کی رہائی حماس کی پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے ابو جزر کو اسرائیلی قید سے رہائی پانے پرمبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ قیدیوں کے عزم استقامت اور استقلال پور حماس اور پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ گذشتہ ایک ماہ سے بیرون ملک دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ ترکی، قطر، مصر، سلطنت عمان اور ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...