امریکہ ،اسرائیل ،بھارت شیطانی ٹرائیکا نے دنیا کا امن دائو پر لگا دیا،ناصر عباس

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )اتحاد امت فورم کے زیر اہتمام اتوار کے روز آب پارہ اسلام آباد سے ’’امریکہ مردہ باد‘‘ریلی نکالی گئی۔ریلی میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں سے شیعہ سنی اور دیگر مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ریلی کا مقصد خطے میں امریکی جارحیت اور مسلمان ممالک میں امریکی مداخلت کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا تھا۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھار رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھے۔مظاہرین نے امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ریلی کے شرکا نے شہید قاسم سلیمانی سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے ان کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی۔ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کے شیطانی ٹرائیکا نے پوری دنیا کے امن کو دائو پر لگا رکھا ہے۔مسلم ممالک کو اگر اپنی سالمیت اور بقا عزیز ہے تو انہیں چاہیے کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی قطعاََاجازت نہ دیں۔امریکہ کی دوستی پر اترانے والے امریکہ کے ماضی کے کردار کو سامنے رکھیں۔ اس آستین کے سانپ نے مسلمانوں کو ہمیشہ دوست بن کر نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ سے یاری عالم اسلام سے غداری تصور کی جائے گی۔انہوں نے کہا ایران کے اعلی حکومتی عہدیدار قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا راستہ ہموار کرنے کی احمقانہ کوشش کی ہے۔شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ عباس قمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ ایک بار پھر پاکستان کو ایک نئی پراکسی وار میں دھکیلنے کے لے پر تول رہا ہے۔امریکہ نے مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ مسلمانوں کے ملک میں بیٹھ کر جنگ لڑی تاکہ دونوں طرف مسلمانوں کا نقصان ہو۔امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما اسد اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاج قاسم سلیمانی کس ایک فرقے کے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے عظیم مجاہد تھے۔انہوں نے عراق اور فلسطین کے مسلمانوں کے دفاع کے لے جو کارنامے سرانجام دیے انہیں تاریخ میں سنہرے حرفوں سے لکھا جائے گا۔احتجاجی ریلی سے تحریک بیداری امت مصطفی کے رہنما علامہ تنویر حسین جعفری، آئی ڈی سی کے مرکزی رہنما فدا حسین، انجمن جانثاران اہلبیت کے رہنما زاہد حسین جعفری سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...