فلسطینیوں کی قبلہ اول میں عبادت صہیونیوں کو گوارا نہیں،امام مسجد اقصیٰ

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی قبلہ اول میں عبادت صہیونیوں کو گوارا نہیں۔ اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن کو فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نماز اور عبادت کے لیے گوارا نہیں۔ انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کے دبائو میں نہ آئیں اور قبلہ اول کے ساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط بنائیں۔ الشیخ محمد حسین نے مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کاروں کے دھاوئوں اور اسرائیلی سکیورٹی اداروں کی طرف سے یہودی آبادکاروں کی سرپرستی کو منظم مذہبی دہشت گردی قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن