امریکی اداکار ہنک آذاریہنے اینیمیٹڈ سِٹ کام ”دی سمپسنز“ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اب ”دی سمپسنز“ کے کردار اَپو میں اپنی آواز کا جادو نہیں جگائیں گے۔انہوں نے یہ فیصلہ اپنے کردار کے پُر تعصب کہلائے جانے کے بعد کیا ہے جو کہ ایک ایشیائی دکاندار کا ہے ۔ان کے اس کردار پر متعصب ہونے کے الزامات 2017ءمیں ہاری کنڈابولوکی دستاویزی فلم”دی پرابلم ود اپو“ کی ریلیز کے بعد عائد کیئے گئے ۔ہنک نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک اس کردار کو اب چھوڑ دینا ہی درست رہے گا۔