انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنائے گئے پل کے گرنے سے نو افراد دریا میں ڈوب گئے ہیں۔ کسی حد تک کمزور پل دریا میں آنے والے زوردار سیلابی ریلے کو برداشت نہ کر سکا۔ اس سیلاب کی وجہ اتوار انیس جنوری کو ہونے والی زور دار بارش تھی۔ مقامی افراد نے سترہ افراد کو بچا لیا ہے۔ پل گرنے کی بڑی وجہ اس پر تیس طلبا کا ایک ساتھ کھڑے ہونا بتایا گیا ہے۔ اتنے طلبا کے وزن سے لرزتا پل زور دار سیلابی ریلے کی شدت سے گر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طلبا دریا میں سے گزرتے سیلابی ریلے کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
انڈونیشیا ،پیدل چلنے والوں کا پل گرنے سے نو افراد ہلاک
Jan 20, 2020 | 15:32