فرانسیسی صدرعمانوایل ماکروں نے کہاہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں موجود شامی اور دوسرے غیرملکی جنگجووں کی موجودگی کا فوری خاتمہ کیا جائے۔برطانوی خبررساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویومیں فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو لیبیا کے متحارب فریقوں کی کسی قسم کی پیشگی شرائط کو ملحوظ رکھے بغیر جنگ بندی کے لیے مذاکرات کرنے چاہئیں اور اس کی شرائط وضع کرنی چاہئیں۔