دکھ ہے صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، شہزادہ ہیری بھری مجمعے میں روپڑے

Jan 20, 2020 | 16:32

ویب ڈیسک

 شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ مجھے دکھ ہے کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، امید تھی پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں، بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہی خاندان کے تاریخی معاہدے کے بعد ہیری کا حامیوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپ کی خدمت جاری رکھیں گے، دادی اور اپنی کمانڈر ان چیف کا بےحد احترام ہے، ان کا اور خاندان کا شکر گزار ہوں۔خطاب کے دوران ایک موقع پر شہزادہ ہیری اشک بار ہو گئے ۔شہزادہ ہیری کی علیحدگی پر شاہی خاندان کے معاملات طے پاگئے، معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل پبلک فنڈ استعمال نہیں کرسکیں گے۔معاہدے کے تحت جوڑے کو اپنے گھر کی تزئین و آرائش پر خرچ کیے گئے 31 لاکھ ڈالر واپس کرنے ہوں گے اور ہیری کو افغانستان میں خدمات پر دیے گئے فوجی اعزازات بھی واپس کرنے ہوں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے اعلان کیا تھا کہ وہ اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودمختار ہو رہے ہیں۔شاہی جوڑے کی جانب سے پکچر شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے اس بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور دونوں نے مالی طور پر بھی اپنے پاوں پر کھڑے ہو نے کا تہیہ کیا ہے۔

مزیدخبریں