آسٹریلیامیں آگ کےبعد ژالہ باری اورطوفان نےتباہی مچادی

 مشرقی آسٹریلیا کےآگ سے متاثرہ علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے جس کے باعث گاڑیوں اورعمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے ۔آسٹریلوی شہر  میلبورن اور کینبرا  میں زبردست طوفان سے شدید نقصان پہنچا ہے اور کچھ علاقوں میں گولف کی گیندوں کی مانند بڑے اولے پڑے ہیں ۔ نیوساوتھ ویلز کے کچھ علاقوں میں گرد کےطوفان کےباعث گردوغبار کےبادل چھاگئے۔ آسٹریلین محکمہ موسمیات کےمطابق آج بھی نارتھ ساوتھ ویلز ،وکٹوریا اسٹیٹس میں طوفانی ہواوں کیساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے ۔ ملک کے دارالحکومت میں سینکڑوں ایمرجنسی کالزموصول ہوئیں،ژالہ باری کے باعث لوگوں کے گھروں ،دفتروں کی کھڑکیوں اور کارزکی ونڈشیلڈ ز متاثر ہوئیں ۔پیر کے روز سڈنی اور برسبین میں بھی شدید طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ تیز ہواؤں نے دھول کے بادل بھی پیدا کر دیئے ہیں ، اورنج اور ڈوبو جیسے این ایس ڈبلیو شہروں میں عارضی طور پر آسمان چھپ گیاہے ۔
 آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں درجن بھر علاقے اب بھی آگ کی لپیٹ میں ہیں جنہیں   سب سے زیادہ تباہ کن قرار دیا گیا ہے۔ ستمبر کے بعد   سے آگ سے کم از کم 30 افراد ہلاک ، 2،000 سے زیادہ مکانات تباہ اور 10 ملین ہیکٹر رقبے میں جل گئے۔ریکارڈ درجہ حرارت ، شدید خشک سالی اور آب و ہوا میں بدلاؤ نے موسمیاتی بحران کو مزید تیز کردیا ہے۔ 
 

ای پیپر دی نیشن