آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعظم سردار سکندرحیات خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربات چیت کی ۔انہوں نے اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔سردارسکندر حیات خان نے کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر موثر اور بھرپور انداز میں پیش کرنے کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کوسراہا ۔ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی سیاست اور ترقی سے متعلق امور بھی زیرغور آئے ۔