ڈاکوئوں نے ایک گھرمیں گھس کرنقدی اورزیوارت کی لوٹ مارکے دوران 2 کم عمربہنوں کوبھی زیادتی کانشانہ بنادیا,ایک ملزم کوحراست میں لے لیاگیا،3فرار

تھانہ روڈالہ کے نواحی گائوں379گ۔ب میں ڈاکوئوں نے ایک گھرمیں گھس کرنقدی اورزیوارت کی لوٹ مارکے دوران 2 کم عمربہنوں کوبھی زیادتی کانشانہ بنادیا۔اہل علاقہ کی مددسے ایک ملزم کوحراست میں لے لیاگیاجبکہ3فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے لٹنے والے خاندان کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ میں ڈکیتی کی دفعہ بھی شامل نہیں کی۔پولیس رپورٹ کے مطابق5مسلح ڈاکوایک خاتون رخسانہ کے گھر داخل  ہوئے اور20ہزارروپے کی نقدی اورزیورات لوٹنے کے بعد 12 اور 14 سالہ 2 بہنوں کوبھی زیادتی کانشانہ بنادیا.

ای پیپر دی نیشن