آسٹریلین اوپن ٹینس ‘مزید 2غیر ملکی کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت نکلے

Jan 20, 2021

لاہور (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین اوپن میںشرکت کیلئے آنے والے مزید 2غیرملکی کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ میلبورن میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق متاثرہ کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔متاثرہ کھلاڑیوں کی تعداد سات ہو گئی ہے ۔ وکٹورین چیف ہیلتھ آفیسر بریٹ سٹن نے کہا کہ دو کھلاڑیوں اور نان پلیئنگ خاتون کو ہوٹل میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق قرنطینہ کے کیسز بڑھنے پر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ کچھ کھلاڑیوں نے ہوٹل تک محدو د رہنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ 

مزیدخبریں