لائف بوائے ایک سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا آفیشل ہائیجین پارٹنر بن گیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لائف بوائے قومی کرکٹ ٹیم کا آفیشل ہائجین پارٹنر بن گیا ہے۔ ایک سالہ معاہدے پر دستخط کیلئے تقریب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد اور ڈائریکٹر بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر، یونی لیور پاکستان عاصمہ حق نے معاہدے پر دستخط کیے۔پی سی بی ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد کا کہنا ہے کہ لائف بوائے کیساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ یونی لیور پاکستان کی ڈائریکٹر بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر عاصمہ حق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...