لاہور (سپورٹس رپورٹر +بنمائندہ رپورٹس )گلگت بلتستان میں واقع وادی نلتر میں سرمائی کھیلوں کا انعقاد ہوا۔ پاک فضائیہ کے سکیئرز نے 15 ویں شاہ خان الپائن اسکی کپ میں 5 تمغے جیت کر میدان مار لیا۔سلالم کیٹیگری میں تینوں پوزیشنز پاک فضائیہ کے سکئیرز نے حاصل کیں۔ اس کٹیگری میں نوید نے طلائی جبکہ اشتیاق اور اشفاق نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔جائنٹ سلالم کیٹیگری میں پاک فضائیہ کے سکئیرز اشتیاق اور اشفاق نے طلائی اور چاندی کے تمغے جیتے جبکہ کانسی کا تمغہ سوات سے تعلق رکھنے والے احسن نے حاصل کیا۔پاک فضائیہ اور ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان ہر سال باقاعدگی سے سرمائی کھیلوں کا انعقاد کرتی ہے۔
سرمائی کھیلوں کا انعقاد، پاک فضائیہ کے سکیئرز نے میدان مارلیا
Jan 20, 2021