کراچی، گیس پریشر میں کمی کے باعث ہزاروں چولہے ٹھنڈے پڑگئے

کراچی(کامرس رپورٹر)شہر قائد میں گیس پریشر میں کمی اور مختلف علاقوں میں عدم فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں موسم کے دوران کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں منگل کی علی الصبح گیس کی فراہمی بند ہوگئی، جس کے باعث ناشتے کی تیاری اور کھانا پکانے میں شدید دشواری کاسامناکرناپڑا۔گیس پریشر میں کمی کے باعث ناظم آباد، ایف بی ایریا ،نارتھ کراچی ،ملیر ،لانڈھی ،کورنگی، صفورا ،گلستان جوہر ،شاہ فیصل ،گلشن اقبال کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے گیس پریشر میں کمی معمول بن گئی ہے، جبکہ دن میں صرف چند گھنٹے ہی گیس میسر ہوتی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی شکایات درج کرانے کے باوجود گیس کی بلا تعطل فراہمی ممکن نہ ہوسکی۔ 

ای پیپر دی نیشن