انٹرڈویژن وومین ٹگ آف وار چیمپئن شپ کا آغاز

Jan 20, 2021

شہید بینظیرآباد (نامہ نگار) سندھ ٹگ آف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بے نظیر آباد میں ایس ایس بی انٹرڈویژن وومین ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے افتتاحی روز کراچی، بینظیر آباد، میرپورخاص اور سکھر کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر آباد کے بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں شہید بینظیر آباد ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے تعاون سے وومن ٹگ آف وار چیمپئن شپ کا افتتاح ایک رنگا رنگ تقریب کے ذریعے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر بینظیر آباد پریس کلب ذوالفقار خاصخیلی تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح فضا میں رنگ برنگی غباروں کے ساتھ پرندے اڑا کر کیا۔ 

مزیدخبریں