خاران (نامہ نگار) ڈی ایف اے خاران نے اوتھل میں بلوچستان فیسٹول کے فائنل میچ میں تربت ڈی ایف اے کو شکست دے کر فائنل جیتنے پر ایف سی کمانڈنٹ رائفل خاران قمر ظہیر نے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا اس موقع پر اسپورٹس آفیسر حبیب احمد کبدانی سینئر کھلاڑی نوربخش ساسولی سید سدھیر احمد کے بھی موجود تھے۔ایف سی ونگ کمانڈنٹ قمر ظہیر اور کمانڈر 60 ونگ کرنل عمر فاروق نے ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے انہیں مبارکباد پیش کی اور چائے پارٹی کا انتظام بھی کیا تھا۔اس موقع پر قمر ظہیر نے سپورٹس کھلاڑیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا نوجوان اس ملک و قوم کا حقیقی سرمایہ ہے ان کو سپورٹس سمیت ہر میدان میں اپنا مثبت کردار ادا کرناچاہیے صحت مند زندگی اور ایک سازگار و پر امن معاشرے کے قیام کے لیے کھیل ایک نہایت اہم سرگرمی ہے۔ ایک مشہور مقولہ ہے کہ ایک صحت مند جسم میں?ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے. اور ذہنی قابلیت نکھرتی ہے۔۔کھیل کے ذریعے انسان مشورے اور تحمل سے کام کرنا اور ہر قسم کے حالات کو سنبھالنا سیکھتا ہے۔ کھیل کے دوران جب کھلاڑی ناکام ہو جائے تو وہ ہمت نہیں ہارتا اور ناہی غصّہ یا ناراض ہوتا ہے۔ کیونکہ ایک کھلاڑی بخوبی جانتا ہے کہ ہار جیت تو کھیل کا حصّہ ہے۔اور اس طرح کھلاڑی کے اندر قوت برداشت جنم لیتی ہے انہوں نے کہا کہ خاران میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں فٹبال گراونڈ سمیت کھلاڑیوں کے جملہ مسائل حل کرکے آل بلوچستان ٹورنامنٹ کا انعقاد کرینگے تاکہ نوجوانوں کو ان کے خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع مل سکے