کھوکھا بازار گوجرخان کے انتخابات کیلئے الیکشن بورڈ کا قیام 

Jan 20, 2021

گوجرخان (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کی جانب سے کھوکھا بازار گوجرخان کے الیکشن کیلئے الیکشن بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا  الیکشن بورڈ میں چیئرمین راجہ ظہور منظور ایڈووکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرخان، ممبران میں مرزا ارشد محمود انجم ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن گوجرخان، راجہ شفقت کیانی، راجہ غضنفر علی، قاضی اعجاز، ملک خورشید شامل ہیںچیئرمین الیکشن بورڈ راجہ ظہور منظور کے آفس میں مورخہ 14 جنوری 2021 کو پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں آمدہ الیکشن کے حوالے سے ابتدائی امور اور معاملات زیر بحث آئے اور ممبران کی جانب سے تجاویز و آراء بھی پیش کی گئیںجبکہ دوسرا اجلاس گزشتہ روزمورخہ 19 جنوری 2021 کو منعقد ہوچیئرمین الیکشن بورڈ نے ممبران الیکشن بورڈ کو صاف شفاف الیکشن کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں اور الیکشن بورڈ کی جانب سے آمدہ الیکشن کا شیڈول حسب ذیل ہے جس میں کھوکھا یونین کے درج ذیل عہدیداران کا انتخاب ووٹرز عمل میں لائیں گے صدر، سیکرٹری کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ مورخہ 26,25 جنوری 2021بوقت 10 بجے صبح تا سہ پہر 4 بجے بمقام آفس راجہ ظہور منظور ایڈووکیٹ یا کسی بھی ممبر الیکشن بورڈ کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیںکاغذات ایک پروپوزرز اور ایک سکینڈر کے نام و دستخط کے ساتھ جمع ہوں گے جن کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپیز بھی لف ہوں گی، الیکشن چار فروری بروز جمعرات صبح 9 تا شام 4 بجے تک ہونگے

مزیدخبریں