گوجرخان (نامہ نگار) انجمن تاجراں پرانہ گلیانہ روڈ کے زیر اہتمام حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی انجمن تاجراں رجسٹرڈ گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد نے انجمن تاجراں پرانہ گلیانہ روڈ کے عہدیداران سے حلف لیا اس تقریب میں چیف ایگزیکٹو شیخ محمد الطاف، جنرل سیکرٹری شہادت بٹ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مرزا تیمور وارثی،جوائنٹ سیکرٹری طارق محمود صراف، نائب صدر راجہ ابراھیم ریاض، فنانس سیکرٹری خواجہ عادل جاوید، میڈیا ایڈوائزر شیخ محسن ماجد، ممبر ایگزیکٹو باڈی نثار احمد عطاری،ممبر ایگزیکٹو باڈی میاں وجاہت انجم، تاجر رہنما راجہ اکرام برکت، جنرل سیکرٹری سکھو روڈ محمد شیراز اور مقامی تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں عہدیداران میں نوٹیفیکیشن جاری کئے گئے