امریکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا ڈاکٹر ریچل محکمہ صحت میں معاون سیکرٹری کیلئے نامزد 

واشنگٹن (انٹرنیشنل  ڈیسک) نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ایک خواجہ سرا ڈاکٹر ریچل لیون کو محکمہ صحت میں معاون سیکرٹری کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو محکمہ صحت میں اہم ذمہ داری دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر رچل لیون ایک اعلانیہ خواجہ سرا ہیں اور اس وقت پنسلوینیا میں سیکرٹری برائے صحت ہیں۔ نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے اب محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کے شعبہ صحت میں اسسٹنٹ  سیکرٹری کے عہدے پر نامزد کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن