راولپنڈی (اے پی پی) ادارہ شماریات پنجاب نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتہ میں چینی کی قیمتوں میں 9.7فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 4جنوری سے 09جنوری تک راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت پنجاب کے8 بڑے شہروں میں چینی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 9.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔