سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کردی

Jan 20, 2021

  اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے پی پی 126 جھنگ سے  مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کردی جبکہ راشدہ یعقوب کی نااہلی برقرار رکھی ہے۔ سپریم کورٹ میں ن لیگی رہنمائوں شیخ یعقوب اور راشدہ یعقوب کی نااہلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔  سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ نجی بینک اور یعقوب شیخ کے درمیان قرض کی سیٹلمنٹ ہوئی۔ نجی بنک سے سیٹلمنٹ ہونا کسی دبائو کے نتیجے میں ہوتی نظر نہیں آتی۔ اس لئے یعقوب شیخ کے راستے میں یہ سیٹلمنٹ رکاوٹ نہیں ہوگی۔ یعقوب شیخ ائندہ انتخابات لڑ سکتے ہیں جبکہ علیحدہ کیس میں جسٹس منیب اختر نے کہا راشدہ یعقوب کا معاملہ سپریم کورٹ سے پہلے ہی حتمی ہوچکا۔ ایک دفعہ نظر ثانی بھی خارج ہوجائے تو کیسے دوبارہ سن لیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے ن لیگ کی سابق ایم پی اے راشدہ یعقوب کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ 

مزیدخبریں