لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 7 پی ایم ایس افسروں کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان افسروںکو ترقی کے بعد موجودہ عہدوں پر ہی کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم سرور سیکرٹری پراسیکویشن ڈیپارٹمنٹ، شہزاد سعید ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم، خالد ایاز ڈی جی انسپکشن ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن‘ محمد شاہد نیاز ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب، محمد مسعود انور ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ‘ محمد سہیل شہزاد سپیشل سیکرٹری اپریشن سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، اعجاز احمد ڈائریکٹر میوزیم کو ترقی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔