متعدد وارداتیں، ریس کورس میں شہری قتل،فیروزوالہ میں مزاحمت 5زخمی

Jan 20, 2021

لاہور+ فیروزوالہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور اور فیروزوالہ میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ ریس کورس کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاپولیس نے ڈاکو کو گرفتار کرلیا، فیروزوالہ میںبھی ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون سمیت 5 افراد کو زخمی کر دیا، ڈاکو تقریباً دو کروڑ روپے مالیت کے سامان لوٹ کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں باغبانپورہ کا رہائشی اعجازجاں بحق ہوگیا جبکہ اشفاق نامی شخص زخمی ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دیا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ڈاکوکو گرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہوگیا  پولیس کا کہنا ہے ہے کہ دوسرے ڈاکو کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ڈکیتی کی وارداتوں میں برکی کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر3لاکھ80ہزار، ہڈ یا رہ کے علاقے سے 3 لاکھ55 ہز ار، ماڈل ٹاؤن میں 2لاکھ60ہز ار، مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں 2لاکھ30ہز ارجبکہ لٹن روڈ کے علاقے میں ڈاکو شہری سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیوارات، فیکٹری ایریا کے  علاقے سے 65 ہزار اور موبائل فون، سمن آباد سے 95 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شادمان اور گرین ٹاؤن سے گاڑیاں اوراکبری گیٹ، مناواں کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ادھر جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون کے قریب ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر سکیورٹی گارڈ شبیر خان کو زخمی کر دیا ڈاکو فرار ہو گئے، محلہ گلستان سادات میں5 رکنی ڈکیت گینگ نے افتخار احمد کے گھر داخل ہو کر اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات نقدی لوٹ کر لے گئے ڈاکوئوں نے افتخار احمد کے بیٹے علی ضیاء ، بھانجے شبیر احمد اور سرفراز کو خواتین سمیت کمروں میں بند کر دیا ڈاکو 73 تولے زیورات 6 تولے چاندی اور دو لاکھ روپے کی رقم قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔سجوال ساڑھے 7 لاکھ ،کوٹ عبدالمالک کے قریب ایک فیکٹری کے رکشہ کو روک کر لوٹ لیا، رانا ٹائون میں 9 لاکھ، تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں ساڑھے 16 لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر لے گئے ۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوئوں نے کار سوار نعیم اور اس کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا دیگر وارداتوں میں نا معلوم افراد نے پانچ موٹر سائیکلیں ایک کیری ڈبہ چوری کر کے لے گئے۔

مزیدخبریں