کراچی: پیزا‘ گلاب جامن فروخت کرنیوالے 13 سالہ خوددار بچے کا سرکاری امداد لینے سے انکار 

کراچی(آئی این پی) خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا۔ ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں گھر کے تیارہ کردہ ڈونٹس، میکرونی، پیزا اور گلاب جامن فروخت کر کے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کی کفالت کرنے والے 13 سالہ بچے کی ویڈیو فیس بک  پر پھیلنے کے بعد پاکستان بیت المال کی جانب سے انھیں امداد دینے کے لیے رابطہ کیا گیا جس پر عبدالوارث نے کوئی بھی مدد لینے سے معذرت کر لی۔ پاکستان بیت المال کے اسسٹنٹ ایاز حسین شیخ نے بتایا کہ مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے عبدالوارث کی ویڈیو دیکھ کر ان کی فوری مدد کے احکام جاری کیے۔ 

ای پیپر دی نیشن